راولپنڈی کے معروف تعلیمی رہنما اور کے اے ایس اے اسکول کے پرنسپل سر عدنان نثار کو نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) راولپنڈی کا صدر منتخب ہونے پر تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔
معروف کالم نگار اور پبلک اسپیکر محمد ذیشان بٹ نے سر عدنان نثار کو اس اہم ذمہ داری کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عدنان نثار اس عہدے کے حقیقی حقدار تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سر عدنان نثار اس سے قبل ایپسما راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔
محمد ذیشان بٹ نے مزید کہا کہ عدنان نثار ایک متحرک، باصلاحیت اور وژنری تعلیمی رہنما ہیں، جنہوں نے نہ صرف تعلیمی شعبے میں بلکہ سماجی ذمہ داریوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وہ اس وقت ڈینگی فوکل پرسن کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور صحت عامہ کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
تعلیمی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سر عدنان نثار کی قیادت میں ایپسما راولپنڈی نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
معروف تعلیمی رہنما عدنان نثار کو ایپسما راولپنڈی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد محمد ذیشان بٹ