crossorigin="anonymous"> دنیا کی دوسری بڑی کارگو کمپنی کا خلیجی ملکوں میں آپریشن معطل کرنے کا اعلان - ڈیلی جستجو

دنیا کی دوسری بڑی کارگو کمپنی کا خلیجی ملکوں میں آپریشن معطل کرنے کا اعلان

کوپن ہیگن(ویب ڈیسک)دنیا کی دوسری بڑی کارگو کمپنی نے خلیجی ملکوں میں آپریشن معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی انٹرنیشنل کارگو کمپنی میئرسک نے مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث خلیجی ممالک میں اپنے آپریشنز فوری طور پر معطل کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر اور عراق کے لیے کارگو سروسز کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ خاص طور پر سعودی عرب کی اہم بندرگاہوں دمام اور الجبیل کے لیے بھی بکنگ معطل کر دی گئی ہے، جس سے خطے کی تجارتی سرگرمیوں پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ میئرسک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے باعث بحری جہازوں اور سامان کی حفاظت کو یقینی بنانا مشکل ہو گیا تھا، جس کی بنا پر نئی بکنگ روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔جہاں ایک طرف بڑے خلیجی ممالک میں سروسز معطل ہیں، وہیں کمپنی نے واضح کیا ہے کہ عمان کی بندرگاہ ’صلالہ‘ سے فی الحال آپریشنز جاری رہیں گے اور وہاں سے ترسیل کا سلسلہ منقطع نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *