اسلام آباد: راشن کارڈ کے بغیر 10 ہزار روپے حاصل کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا۔ رقم وصول کرنے کے لیے، اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) ساتھ رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران سوشل سیکیورٹی پروگرام کے تحت مستحق افراد میں 10 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تصدیق کی ہے کہ امدادی رقم اہل افراد کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق اس بار امدادی رقم وصول کرنے کے لیے راشن کارڈ کی شرط ختم کر دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد بغیر کسی پیچیدگی کے اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
رقم نکالنے کا طریقہ کار
وہ تمام شہری جو پنجاب سوشل سیکورٹی سکیم میں رجسٹرڈ ہیں اور انہیں بینک آف پنجاب سے رقم کی واپسی کا پیغام موصول ہوا ہے۔
رقم وصول کرنے کے لیے اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) ساتھ رکھیں۔
اسکیم میں رجسٹرڈ اپنا موبائل نمبر بینک کے نمائندے یا ایجنٹ کو فراہم کریں۔
تصدیقی عمل کو مکمل کرنے کے لیے نمائندے کو بینک سے موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا کوڈ دکھائیں۔
شہری رقم نکالنے کے لیے قریبی HBL Konnect، UBL Omni، یا Alfa Pay ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایجنٹ سے انگوٹھوں کی تصدیق (بائیو میٹرک) مکمل کرنے کے بعد آپ کو رقم فراہم کردی جائے گی اور موبائل پر تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔
حکام نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے فراڈ سے بچنے کے لیے اپنا پن کوڈ (PIN) یا کوئی بھی خفیہ معلومات کسی اجنبی کو فراہم نہ کریں۔