تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 27 مارچ تک بند رہیں گے، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30 مارچ کو کھلیں گے۔

موسم بہار کی تعطیلات کو عید الفطر کی تعطیلات کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی جاری کی ہے جس کے مطابق عیدالفطر 21 مارچ 2026 بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 19 مارچ کی صبح 6 بجکر 23 منٹ پر ہوگی تاہم اس دن چاند کی عمر صرف 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جسے نظر آنے کے لیے ناکافی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے لیے چاند کی عمر کم از کم 18 سے 20 گھنٹے ہونی چاہیے جس کی وجہ سے 19 مارچ کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا چاند 20 مارچ کی شام نظر آنے کا امکان ہے جس کے باعث عید الفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے تاہم عیدالفطر کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *