نیشنل پریس کلب سامارو کے صدر ڈاکٹر ایم لال واگھانی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زيب بنگلانی)
نیشنل پریس کلب سامارو کے صدر ڈاکٹر ایم لال واگھانی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ذیل میں نامزد اراکین/عہدیداران گلجی مل سورمانی (سابق جنرل سیکریٹری)، رانو مل بوچیا (سابق نائب صدر) اور عاقب خاصخیلی نے نیشنل پریس کلب سامارو کے آئین اور قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرتے ہوئے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کی۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر پیسوں کا مطالبہ کرنے، بلیک میلنگ کرنے اور احساس پروگرام کے عملے سے رقم طلب کرنے، معزز اور باعزت افراد کو ہراساں کرنے کی شکایات موصول ہونے پر مجھے مسلسل فون کالز آتی رہیں۔
ان تمام معاملات کے پیشِ نظر نیشنل پریس کلب سامارو کے اراکین کی مشترکہ رائے اور فیصلے کے تحت مذکورہ افراد کی نیشنل پریس کلب سامارو سے رکنیت اور عہدے فوری طور پر ختم کر دیے گئے ہیں۔ کیونکہ نیشنل پریس کلب سامارو ابتدا ہی سے اس قسم کی حرکات کے خلاف ہے۔ نیشنل پریس کلب سامارو کا قیام سامارو اور علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عمل میں لایا گیا تھا، لیکن ان افراد کی سرگرمیوں کے باعث کلب کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے سبب مجبوراﹰ ان افراد کے ساتھ پوری باڈی کو بھی فوری طور پر ڈس مس کر دیا گیا ہے، جبکہ جلد ہی نئی باڈی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پریس کلب سامارو کے منشور میں کسی سے کسی قسم کی رقم طلب کرنا یا بلیک میلنگ کرنا شامل نہیں ہے۔
پریس ریلیز میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ مذکورہ اراکین اور عہدیداران کا اب نیشنل پریس کلب سامارو سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں رہا، اور نہ ہی ان کی کسی خبر، بیان یا دیگر سرگرمیوں کا نیشنل پریس کلب سامارو سے کوئی واسطہ یا تعلق ہوگا۔
جاری کردہ از:
ڈاکٹر ایم لال واگھانی
صدر، نیشنل پریس کلب سامارو
اور
نیشنل پریس کلب سامارو کی ٹیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *