کسان تحریک پاکستان کا کے ٹی وی دفتر کا دورہ

تحفظ ختم نبوت کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

لاہور ( محمد منصور ممتاز سے )

کسان تحریک پاکستان کے ایک اہم وفد نے کے ٹی وی کے دفتر کا دورہ کیا جہاں وفد نے سینئر اینکر پرسن کے ٹی وی اور صدر ختم نبوت جرنلسٹس فورم ڈاکٹر حسن رانا سے ملاقات کی۔
وفد میں کسان تحریک پاکستان لاہور کے صدر راؤ عابد حسین میؤ، سرپرستِ اعلیٰ کسان تحریک پاکستان لاہور حاجی محمد اصغر، نائب صدر کسان تحریک پاکستان چوہدری محمد سرور اور نائب صدر کسان تحریک پاکستان لاہور چوہدری محمد ریاض شامل تھے۔
ملاقات کے دوران قادیانیوں کی جانب سے اسلام اور پاکستان کے خلاف جاری سازشوں اور ان کے قانونی تدارک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کے اراکین نے اس حوالے سے کے ٹی وی کی جانب سے کی جانے والی جدوجہد اور آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔
کسان تحریک پاکستان کے رہنماؤں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کے ٹی وی کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ کے ٹی وی کے اشتراک سے لاہور میں تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر ایک بڑے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام میں شعور بیدار کیا جا سکے اور اسلام دشمن سازشوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔
ڈاکٹر حسن رانا نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے اور اس کے تحفظ کے لیے تمام مکاتب فکر اور تنظیموں کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *