بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں اس میں میں بانٹ دیا جاتا ہے

اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں قسم اس روشن کتاب کی ۔بیشک ہم نے اسے برکت والی رات میں اتارا بیشک ہم ڈر سنانے والے ہیں اس میں میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام۔ہمارے پاس کے حکم سے بیشک ہم بھیجنے والے ہیں۔ سورۃ دخ1تا 5 ۔برات کی گناہوں سے نجات اور بخشش کی رات ہے، جس میں اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل فرماتا ہے اور بندوں کی دعائیں قبول فرماتا ہے؛ اس رات قیام، تلاوت قرآن، ذکر و استغفار اور نفل نمازیں پڑھنے کی فضیلت ہے۔ یہ رات پندرہ شعبان کو آتی ہے اور اس میں روزہ رکھنا بھی مستحب ہے. حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا “اللہ تعالی چار راتوں میں بھلائیوں کے دروازے کھول دیتا ہے 1 بقرہ عید کی رات 2 عیدالفطر کی رات 3 شعبان کی پندرھویں رات کہ اس رات میں مرنے والوں کے نام اور اس کا رزق اور (اس سال)حج کرنے والوں کے نام لکھے جاتے ہیں 4 عرفہ کی رات اذان(فجر) تک “(تفسیر درمنثور،الدخان، تحت الآیۃ 7/402) ۔اس رات کو “شبِ برأت” (نجات کی رات) اس لیے کہتے ہیں کہ اللہ اس میں بے شمار بندوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے. رحمت اور برکت: یہ رحمت کے دروازے کھلنے اور برکات کے نزول کا وقت ہوتا ہے. یہ رات دعا اور مناجات کے لیے خاص ہے، اور اس میں دعا رد نہیں ہوتی (بعض احادیث کے مطابق).
تقدیری فیصلے: اس رات میں سالانہ تقدیر کے فیصلے کیے جاتے ہیں اور امور کی تجدید ہوتی ہے، جیسا کہ سورہ دخان میں ذکر ہے.
روزے کا ثواب: پندرہ شعبان کا روزہ رکھنا عام نفل روزوں سے زیادہ فضیلت کا حامل ہے.
کیا کرنا چاہیے۔نمازِ عشا اور فجر باجماعت ادا کریں. رات بھر جاگ کر نوافل، تلاوتِ قرآن، ذکر اور استغفار کا اہتمام کریں.
اپنے لیے اور پوری امت کے لیے خیر کی دعا کریں. تمام اعمال کرکے کوشش کریں کہ اپ آئندہ تمام برے کاموں سے بچیں وہ کام نہ کریں جن سے اللہ پاک ناراض ہوتے ہیں اگر اپ تاجر ہیں تو اپنی تجارت کو پاک صاف کریں اگر اپ مزدور ہیں تو اپنا کام ایمانداری سے کریں اگر اپ ادارے میں کام کرتے ہیں تو اپنے ماتحت کا خیال رکھیں اگر اپ کسی کے ماتحت ہیں تو اپ اپنے فرائض کو اچھے طریقے سے سرانجام دیں۔ اپنے اردگرد دیکھیں اگر کوئی بھوکا پیاسا ہے اس کو کھانا کھلائیں اس کی ضرورت پوری کریں۔ عبادت کے ساتھ ساتھ اللہ کی مخلوق کا خیال بھی رکھیں۔ چھوٹے چھوٹے کام کرکے ہم اللہ کو راضی کرسکتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں ایسا بنا دے جیسا وہ چاہتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *