عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی)
سماجی رہنما نول رائے میگھواڑ کی جانب سے سامارو میں نیشنل پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر ایم لال واگھانی، جنرل سیکریٹری گلجی سورماڑی، راݨا بوچیا، پون گوئل، پردیپ چوہان اور دیگر کو اجرک پہنا کر اعزاز دیا گیا۔
نول رائے میگھواڑ نے کہا کہ صحافی قابلِ تحسین ہیں جو سامارو تحصیل کے عوام کے مسائل کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، ہم ان کے حق اور سچ کے مشن میں بھرپور ساتھ دیں گے۔
اس تقریب میں نوجوان ادیب چیتن میگھواڑ نے بھی شرکت کی، جنہوں نے کہا کہ اگر صحافی قلم اور علم کو سچ کے لیے استعمال کریں، تو نہ صرف مظلوموں کو انصاف ملے گا بلکہ مجرموں کو بھی شکست ہوگی۔
آخر میں ڈاکٹر ایم لال واگھانی اور دیگر شرکاء نے نول رائے میگھواڑ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ مظلوموں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
سماجی رہنما نول رائے میگھواڑ کی جانب سے سامارو میں نیشنل پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا