رانا آف ڈھاٹ رانا ھمیر سنگھ سوڈھا کی مختلف علاقوں میں تعزیتی ملاقاتیں

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف۔زیب بنگلانی)
رانا آف ڈھاٹ رانا ھمیر سنگھ سوڈھا کی مختلف علاقوں میں تعزیتی ملاقاتیں۔
پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی اور رانا آف ڈھاٹ، رانا ھمیر سنگھ سوڈھا نے تحصیل عمرکوٹ کے مختلف دیہات اور شہروں میں جا کر مختلف برادریوں کے افراد سے ان کے عزیزوں کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق رکنِ سندھ اسمبلی اور رانا آف ڈھاٹ رانا ھمیر سنگھ سوڈھا نے گاؤں اکھیراج میں ماستر دولت سنگھ سے ان کی والدہ کے دیہانت پر تعزیت کی اور لواحقین کے صبر و استقامت کے لیے پرارتھنا کی۔ ماکھیارو میں انہوں نے باغی سومرو اور عبدالواحد سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔عمرکوٹ سٹی میں رانا ھمیر سنگھ سوڈھا نے محمد عیدل جمانی سے ان کے والدِ محترم کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی۔اسی طرح سنوھی میں رانو مل اندرانی کے دیہانت پر سوگوار خاندان سے تعزیت کی گئی، جہاں رانا ھمیر سنگھ سوڈھا نے لواحقین کو دلاسہ دیا۔نیو چھور میں انہوں نے سینئر صحافی دلبر بھیو اور ابوبکر بھیو سے ان کے کزن بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور صحافتی برادری کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں، نتھو خان سومرو کے انتقال پر ان کے بیٹے محمد رحیم سے تعزیت کی گئی، جبکہ کیسر ڈان سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر بھی رانا ھمیر سنگھ سوڈھا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔رانا ھمیر سنگھ سوڈھا نے اس موقع پر کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ دکھ زدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے دکھ سکھ میں شریک رہی ہے۔ انہوں نے تمام مرحومین کے لیے دعا مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ پی اے کنول موہن لال اور رمیش کمار رتنانی تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *