لیہ: شہر کے مصروف ترین علاقے صدر بازار میں مسلح ڈاکوؤں نے دن دہاڑے سنار کی دکان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ لی۔
لیہ:شہر میں واقع العمران جیولرز پر دوپہر 12 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے۔
لیہ:متاثرہ دکاندار کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور وحشیانہ طریقے سے کرنٹ بھی لگاتے رہے۔
لیہ:متاثرہ شخص نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی 20 سال کی جمع پونجی لٹ گئی ہے۔
لیہ:ڈاکو دکان سے 30 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
لیہ:دن دہاڑے ہونے والی اس سنگین واردات نے شہر کے تاجروں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
لیہ:متاثرہ جیولر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل فوری نوٹس لے کر ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ