محلہ نیا حبیب پورہ میں لکڑی اور بالوں سے بنی ایک کچی چھت اچانک گرنے سے خوف و ہراس پھیل گیا

سیالکوٹ:۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے آگ نہیں لگی۔
چھت گرنے کے باعث گھر میں موجود دو افراد زخمی ہو گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 35 سالہ مزمل اور ان کی 30 سالہ اہلیہ اقرا شامل ہیں۔
واقعے کے دوران دیوار کے ساتھ کھڑی دو گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں جنہیں جزوی نقصان پہنچا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرہ عمارت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے شہریوں کو گیس تنصیبات کی بروقت جانچ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *