پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام شروع کر دیا۔
منتخب خواتین کو چھ ماہ کے لیے 30,000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
ایچ ای سی نے انڈر گریجویٹ طلباء کے لیے انٹرن شپ اور سرٹیفیکیشن کو لازمی قرار دیا ہے۔ انٹرنز کو مصنوعی ذہانت، UI/UX، ویب ڈویلپمنٹ، ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے اہم شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کی آئی ٹی پارک کمپنیوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ اور کے پی آئی ٹی بی ہیڈ کوارٹرز میں انٹرنز کو تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ انڈسٹری سے متعلق عملی تجربہ حاصل کر سکیں۔
دلچسپی رکھنے والی خواتین امیدوار آفیشل پورٹل joinit.kp.gov.pk/list/jobs پر درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 مارچ 2026 ہے۔