مانہ وظیفہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں

پشاور-خواتین کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام شروع کردیا گیا ، منتخب خواتین کو چھ ماہ کے دوران ماہانہ 30,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خواتین کے لیے ڈیجیٹل انٹرن شپ پروگرام 2025–26 آغاز کردیا، جو چھ ماہ کی معاوضہ دار انٹرن شپ فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبوں میں عملی تجربہ دینا ہے۔

انٹرنز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس، UI/UX، ویب ڈویلپمنٹ، ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائن، اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے اہم شعبوں میں عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا جبکہ منتخب خواتین کو چھ ماہ کے دوران ماہانہ 30,000 روپے وظیفہ دیئے جائیں گے۔

پروگرام کے تحت انٹرنز کو خیبر پختونخوا کے IT پارک کمپنیوں، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن یونٹ، اور KPITB ہیڈکوارٹرز میں تعینات کیا جائے گا، تاکہ وہ صنعت سے متعلقہ عملی تجربہ حاصل کر سکیں۔

پروگرام کا مقصد خواتین کی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت بڑھانا، تکنیکی مہارتیں فروغ دینا اور ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی شعبوں میں پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

دلچسپی رکھنے والی خواتین امیدوار اپنے درخواستیں سرکاری پورٹل joinit.kp.gov.pk/list/jobs پر جمع کرا سکتی ہیں ، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 مارچ 2026 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *