کرکٹ میدان میں ’گمبھیر ہائے ہائے‘ کے نعروں کی گونج، ویڈیو وائرل

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

اندور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ سے 41 رنز سے ہارنے کے بعد جب ہندوستانی ٹیم میچ کے بعد کی تقریب کے لیے ہولکر اسٹیڈیم میں کھڑی تھی تو کچھ شائقین نے ‘گمبھیر ہے’ کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، نتیش کمار ریڈی، ہرشت رانا، رویندر جڈیجہ اور بیٹنگ کوچ ستانشو کوٹک موجود تھے اور یہ نعرے بلند ہوتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *