تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی تنخواہوں میں اضافے اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کے تحت معاشی اصلاحات پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ہارون اختر نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ آئندہ بجٹ یا حکومتی پیکیج کا حصہ ہو سکتا ہے، جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھی مختلف آپشنز زیرِ غور ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے عوام کو براہِ راست ریلیف ملے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری آئے گی۔

معاونِ خصوصی کے مطابق حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا کر لاگت کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اس کا فائدہ صارفین تک منتقل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *