اعتماد صرف ایک بار ہی بنتا ہے۔اسے کبھی ٹوٹنے مت دیجیئے

خدارا رشتوں کو اہمیت دیجیئے۔مال و دولت تو آنی جانی چیزیں ہیں
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق علاقے کی معروف سیاسی سماجی مذہبی و جرنلسٹ شخصیت حضرت علامہ مولانا قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے احباب جو ایک دوسرے کے عہد پر پورا نہیں اُترتے وہ اپنے لیئے بہت بڑا نقصان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بندے پر اعتماد بس ایک ہی مرتبہ بنتا ہے اسے کبھی ٹوٹنے مت دیجیئے۔خود کی اہمیت کو سمجھیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ چمچہ گیری کے قائل ہوتے ہیں وہ اصل میں خود کو ہی دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں۔قاری خواجہ صاحب نے نصیحت آموز گُفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ کے معمولات سے پتہ چلا ہے کہ اکثر گھرانے کسی(وہ چاہے بیوی ہے۔اولاد ہے یا کوئی رشتہ دار ہے) کی باتوں میں اپنے ہنستے بستے گھر کو ویران کر بیٹھتے ہیں۔لہٰذا اللہ نے انسان کو شعور عطا فرمایا ہے تو وہ اسے استعمال کرے۔نہ کہ کچھ عرصہ چمچہ گیری کے بعد خود کو مستقل برباد کر بیٹھے۔ذرا نہیں پورا غور کیجیئے۔اللہ کرے کہ تیرے دل میں اُتر جائے میری بات۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *