یکم مئی، یومِ مزدور کے موقع پر کرور، کوٹلی ستیاں میں ہونے والی تقریب نے سیاسی منظرنامہ بدل کر رکھ دیا۔ علاقے کی بااثر اور مضبوط سیاسی حیثیت رکھنے والی شخصیات ڈاکٹر رب نواز عباسی صاحب اور محترم جہانزیب صاحب نے اپنے پورے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔
صدر پیپلز پارٹی ضلع مری عبدالجبار ستی، آصف شفیق راجہ ستی، طفیل اخلاق اور اظہر عباسی نے انہیں پارٹی پرچم پہنا کر بھرپور استقبال کیا۔
یہ شمولیت محض ایک اعلان نہیں بلکہ ایک واضح پیغام ہے کہ:
“جو بچھڑا ہے، وہ واپس آ رہا ہے اور قافلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے!”
کوٹلی ستیاں میں اب صرف بات نہیں، حقیقت بن چکی ہے کہ پیپلز پارٹی مضبوط ہو رہی ہے اور عوام کا رخ تیزی سے اسی طرف مڑ رہا ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے کرور سے ڈاکٹر رب نواز صاحب عباسی صاحب اور جہانزیب صاحب صاحب کو اس جراتمندانہ فیصلے پر مبارکباد دیتے ہیں اور انہیں پیپلز پارٹی کے قافلے میں خوش آمدید کہا گیا ۔ یوم مزدور کی اس تقریب میں ان کی شمولیت پر ان دونوں حضرات کو زبردست قسم کا ویلکم کیا گیا اور خوش امدید کہا گیا
یہ لہر اب رکے گی نہیں… یہ آغاز ایک بڑے طوفان کا ہے
کوٹلی ستیاں میں بڑا سیاسی دھماکہ — بااثر شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، ن لیگ کو بڑا جھٹکا!