ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فار پبلک ہیومن ریسورسز نے تصدیق کی ہے کہ تمام وفاقی وزارتوں، سرکاری اداروں اور پبلک سیکٹر کے محکموں میں 19 مارچ سے 22 مارچ تک 4 دن کی چھٹیاں ہوں گی جب کہ 23 مارچ سے سرکاری اوقات کار دوبارہ شروع ہوں گے۔
نجی شعبے کے ملازمین کی چھٹیاں 19 مارچ سے 21 مارچ تک ہوں گی۔