لاہور۔پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین افراد میں 10ہزار روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں ، لوگوں کی رہنمائی کیلئے حکومت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بغیرراشن کارڈ10ہزار حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔
ویڈیو بیان کے مطابق اگر آپ پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحفظ یافتہ ہیں اور آپ کو بینک آف پنجاب کی جانب سے پیسے نکلوانے کا پیغام بھی موصول ہو گیا ہے تو آپ مذکورہ ہدایات پر عمل کرکے اپنی رقم نکلوا سکتے ہیں۔
ہدایات؛
آپ اپنا شناختی کارڈ ساتھ لے کرجائیں۔
آپ نے بینک آف پنجاب کے نمائندے کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر بھی دینا ہے اور وہ مسیج بھی لے کرجانا ہے جس میں 6ہندسوں پر مشتمل کوڈ ہوگاوہ کوڈ بینک کے نمائندے کو بتانا ہوگا۔
آپ کو اپنے آس پاس HBL Konnect،UBL Omni،Alfa payکے ایجنٹ کے پاس جانا ہے،وہاں آپ کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی،جیسے یہ طریقہ کار مکمل ہوگا آپ کو اپنے موبائل پر پیغام موصول ہو جائیگا۔یاد رکھیں آپ کو پورے10ہزار روپے ملیں گے۔
آپ نے اپنا پن کوڈ کسی کو نہیں بتانا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مستحق افراد کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈال دیئے ہیں،جائیں اور اپنے پیسے نکلوائیں۔