حکومت نے عیدالفطر پرپانچ تعطیلات کا اعلان کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انتظامی امور کی جانب سے خیبرپختونخوا میں عید پر تین روزہ سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 19، 20 اور 21 مارچ کو سرکاری تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عید کی تعطیلات سے قبل تمام ملازمین کے اکاؤنٹس میں تنخواہیں منتقل کر دی گئی ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی مکمل کر لی ہے تاکہ تمام ملازمین عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے منا سکیں۔

تمام متعلقہ محکموں کو پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ عید سے قبل ادائیگیوں کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی ملازم کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سرکاری ملازمین بغیر کسی مالی پریشانی کے عید کی تیاریوں اور خوشیوں میں شریک ہوں۔

انہوں نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے ملازمین کو بھی وقت پر پیسے مل سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *