پنجاب سرکار نے جس طرح سے ٹیچرز کو جرنیلی حکمنامہ جاری کیا ہے کہ گاؤن پہن کر ہی کلاس میں جانا ہے

محمد اشرف آرائیں کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ پنجاب سے
پنجاب سرکار نے جس طرح سے ٹیچرز کو جرنیلی حکمنامہ جاری کیا ہے کہ گاؤن پہن کر ہی کلاس میں جانا ہے تو مارکیٹ سے گاؤن ہی غائب ہو جائیں گے قیمتیں چار گنا بڑھ جائیں گی دو تین ہفتے دیئے جاتے تا کہ اساتذہ خود سلوا لیتے مگر ان کو کون بتائے کہ کن فیکون سے احکامات جاری نہیں ہوا کرتے اگر مناسب وقت دیا جاتا تو کون سی قیامت آجاتی پرائیویٹ ٹیچرکی توپورےماہ کی تنخواہ میں بمشکل ہی شاید ایک گاؤن بن پائے اساتذہ کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں انہیں فرمائشیں سوجھ رہی ہیں خدارا ایسی پالیسیزسےگریزکریں گاؤن اگرلازمی کرناہی ھے تو اسے اگلی تعلیمی سال تک مؤخر کرنا چاہیئے تاکہ اساتذہ آسانی سے اسے اپنا سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *