جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) تحصیل ٹھل مبارکپور پریس کلب کے صدر عبدالفتح مستوئی کی قیادت میں پریس کلب مبارکپور کے سامنے صحافی ظفراللہ کوسو کو کوریج کے دوران پولیس کی جانب سے حراست میں لے کر لاپتہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں شریک صحافیوں نے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ ہی دیر میں ہمارے قلم کے دھنی دوست ظفراللہ کوسو کو واپس نہ کیا گیا تو بھرپور اور سخت احتجاج کیا جائے گا۔
صحافیوں کا کہنا تھا کہ دورانِ کوریج صحافی کو اٹھانا آزادیٔ صحافت پر کھلا حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لے کر صحافی کو رہا کیا جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔