الخدمت پبلک ماڈل ہائی سکول کے سالانہ نتائج کی خوبصورت تقریب اور انعامات کی تقسیم

علاقے کی نامور شخصیت چوھدری شان فہد اقبال ایڈوکیٹ کے ساتھ معروف شخصیات کی تقریب میں خصوصی شرکت
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تفصیلات کے مطابق الخدمت پبلک ماڈل سکول محلہ گرین ٹاؤن ہرڑ کی سالانہ تقریب کا انعقاد ہوٹل جیوسن ڈیفینس روڈ سیالکوٹ میں کیا گیا۔تقریب کا آغاز پاک کلام سے کیا گیا جس کی تلاوت کرنے کی سعادت محمد زین العابدین نے پائی۔تقریب میں خصوصی نعت کی حاضری کیلیئے عالمی شہرت یافتہ ثناخوانِ مصطفٰی ﷺ محترم جناب امیر حمزہ قادری نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔تقریب کی صدارت محترم جناب پرنسپل سر شبیر حُسین صاحب(پرنسپل سکول ھٰذٰ) نے کی۔تقریب میں خصوصی شرکت کیلیئے محترم جناب چوھدری شان فہد اقبال صاحب ایڈوکیٹ(پرنسپل جان سکاٹ ہائی سکول)چیئرمین یونین کونس ہرڑ۔رانا محمد سرفراز صاحب۔رانا محمد ناصر صاحب(پرنسپل دارِ ارقم سکول)۔جناب حاجی سلیم عباس صاحب۔محترم جناب محمد سلمان صاحب(آپریشن مینیجر حبیب بینک لیمیٹڈ)۔محترمہ میڈیم نازیہ او پی ایف(OPF)سکول۔جناب محمد عمران گھمن صاحب۔جناب حافظ محمد عدنان اعوان صاحب تشریف لائے۔تقریب میں محنتی اساتذہ کے تیار کردہ طلباء کرام نے اپنی اپنی پرفارمنس پیش کی اور اساتذہ و شخصیات سے تحائف وصول کیئے۔نتائج میں پوزیشن ہولڈر طلباء کرام کو ان کی پوزیشنز کے مطابق ان کو انعامات سے نوازا گیا۔تقریب میں شخصیات نے محترم جناب پرنسپل سر شبیر حُسین کے ساتھ ان کے سٹاف کی انتھک محنت کو سراہا اور ان سب کو شخصیات اور طلباء کرام کے والدین کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔محترم جناب امیر حمزہ قادری نے کہا کہ الحمد لله ہمیں الخدمت پبلک ماڈل ہائی سکول کے سٹاف ہونے پر فخر ہے۔اور مُجھ سمیت تمام سٹاف دُعا گو ہے کہ اللہ کریم محترم جناب سر شبیر حُسین صاحب کو مزید کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے اور اس تعلیم و تربیت کے دائرہ کو مزید وسیع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔امیر حمزہ قادری کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ ہم تمام سٹاف محترم جناب پرنسپل سر شبیر حُسین صاحب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اسی طرح اپنے ملک کی ترقی کیلیئے اپنے ملک کو نئے ہیرے ہر سال پیش کرتے رہیں گے۔پاکستان زندہ باد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *