عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سمن آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

5 فروری کو جامع مسجد خضراء میں تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کرانے کا فیصلہ

لاہور (محمد منصور ممتاز سے)

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سمن آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن جامع مسجد عکس جمیل سمن آباد میں نائب امیر لاہور میاں رضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں سیکرٹری جنرل لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر، نائب امیر جے یو آئی لاہور مولانا محمد اشرف گجر، مبلغ مولانا عبدالنیم، ناظم تبلیغ لاہور قاری عبدالعزیز، مولانا خالد محمود، بھائی ابراہیم سلیم خان، ڈاکٹر بدرالدین عینی، قاری محمود، مولانا ولایت اللہ، محمد زعیم بدر، حافظ فرحان فخر، مولانا سعید وقار، مولانا عزیز الرحمن، مولانا حبیب الرحمن ضیاء، مولانا حمزہ ذکی، مولانا امیر اعظم، حاجی سعید انصاری سمیت دیگر علماء، مشائخ اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعتِ محمدی ﷺ کی اساس اور بنیاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قادیانی ختم نبوت کے منکر ہونے کی وجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج ہیں۔
نائب امیر جے یو آئی لاہور مولانا محمد اشرف گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ دراصل ذاتِ اقدس رسول ﷺ کا تحفظ ہے۔ نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ اعمال ہیں جبکہ ختم نبوت کا تعلق براہِ راست ذاتِ اقدس ﷺ کے تحفظ سے ہے، اور ذات اعمال پر مقدم ہوتی ہے۔
مولانا عبدالنیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناموسِ رسالت ﷺ کے قوانین اور امتناعِ قادیانیت آرڈیننس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور اور منظم انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔ ناظم تبلیغ لاہور قاری عبدالعزیز نے کہا کہ سب سے قیمتی اور وزنی نیکی تحفظ ختم نبوت کی نیکی ہے، اور اللہ تعالیٰ جن بندوں سے محبت فرماتے ہیں ان سے یہی عظیم کام لیتے ہیں۔
کنونشن کے اختتام پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 5 فروری کو بعد از نماز مغرب جامع مسجد خضراء سمن آباد میں ایک تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے تشہیر، دروس، اطلاعات اور دیگر امور کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *