سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کےمطابق پاکپتن کی سر زمین پر قرشی لیبارٹریز پرائیویٹ لیمیٹڈ کی جانب سے بجلی چوک پاکپتن میں زیرِ سرپرستی پاکپتن کی معروف شخصیت جناب حکیم عبدالمجید شامی(صدر پاکستان طِبی کانفرنس پاکپتن) کے فری طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔پاکپتن کے فاضل قابل اور تجربہ کار اطباء حضرات نے حکیم عبدالمجید شامی کی سرپرستی میں عوام الناس کو فری طبی سہولیات مہیا کیں۔ فری مشورہ فری ادویات مہیا کی گئیں سینکڑوں مریضوں نے استفادہ حاصل کیا پاکستان طبی کانفرنس کی جانب سے پاکپتن کی حکما کی ٹیم پہلے بھی مسلسل حکیم عبدالمجید شامی(صدر پاکستان طِبی کانفرنس پاکپتن) کی سربراہی میں پروفیسر حکیم خواجہ عرفان افضل پیرزادہ(جنرل سیکٹری پاکستان طِبی کانفرنس پاکپتن)۔حکیم قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ۔حکیم حافظ بشیر الحسنین۔حکیم شہزاد۔حکیم قاری ظہور الخیری۔حکیم مدثر شریف لکھویر۔حکیم رحمت علی سکھیرا۔حکیم حافظ محمد یعقوب۔حکیم مسعود جمال سسل۔حکیم رانا ذولفقار۔حکیم رضا بلوچ۔حکیم عمران اسلم و دیگر ہفتہ وار فری طبی کیمپ کی سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔عوام الناس صحت کی سہولت کیلئے ہر جمعۃالمبارک کو الاسد کمپلیکس فرید نگر پاکپتن میں طبی کیمپ لگایا جاتا ہے نیز ہر اتوار کو آستانہ دربارِ عالیہ حضور خواجہ صاحب 36sp پاکپتن میں بھی حکیم صاحب مریضوں کامعائنہ کرتے ہیں اور ادویات بھی دیتے ہیں اپنی صحت کو توانا بنانے کیلیئے تشریف لائیں انشا اللہ آپ کو ہر پیچیدہ پوشیدہ مرض کا کامیاب علاج فری فراہم کیا جائے گا۔ہوالشافی
قرشی لیبارٹریز پرائیویٹ لمٹیڈ کی جانب سے پاکپتن کی عوام کی صحت کیلئے بجلی چوک پاکپتن میں فری طبی کیمپ کا انعقاد