تمام طلباء تیاری پیئرنگ سکیم کے مطابق کریں تاکہ بہتر نتائج حاصل ہو سکیں
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی معروف شخصیت قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ کی طلباء کو تعلیم کے متعلق خصوصی بریفنگ۔قاری خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہمیٹرک جماعت دہم کے سالانہ امتحان 27 مارچ سے شروع ہوں گے جبکہ نہم جمعت کے سالانہ امتحانات 14 اپریل سے شروع کیئے جائیں گے اور انٹر میڈیٹ سیکنڈ ائیر(بارہویں) کے امتحانات 05 مئی سے شروع ہونگے جبکہ انٹر میڈیٹ فرسٹ ائیر(گیارہویں) کے امتحانات 24 مئی سے شروع ہونگے۔قاری خواجہ صاحب نے کہا کہ بورڈ کی اسناد(سرٹیفکیٹ)عام طور پر امتحان کے تقریباََ دو سال بعد جاری کی جاتی ہیں اور ریگولر اُمیدواروں کی اسناد ان کے اسکول میں آ جاتی ہیں۔یادرہے کہ پرائیویٹ اُمیدواروں کی اسناد ڈاک کے ذریعے (Post Office)ان کے پتے پر بھیج دی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو اُمیدوار امپروومنٹ یا سپلی کا امتحان دیں گے وہ اسی سلیبس کے مطابق ہو گا جس سلیبس کے تحت پہلے امتحان دیا گیا تھا اور نیا سلیبس امپروومنٹ یا سپلی کیلئیے لاگو نہیں ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت نہم دہم کی پیئرنگ اسکیم (پیکٹا) کی جانب سے باقاعدہ طور پر جاری کر دی گئی ہے۔طلباء سے گزارش ہے کہ تیاری پیئرنگ اسکیم کے مطابق کریں تالکہ بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔
قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ کی تعلیم کی متعلق خصوصی بریفنگ