ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایات پر شراب کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد

عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی ۔
ضلع عمرکوٹ میں منشیات اور شراب کے ناسور کے خلاف جاری سخت کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم
پونجو ولد ایسر کولہی
سکنہ کولہی درو، عمرکوٹ
کو گرفتار کیا۔
برآمدگی:
• 110 لیٹر دیسی شراب
ملزم کے خلاف Crime No: 224/2025 بجرم U/S 3/4 PEHO کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع عمرکوٹ میں شراب اور دیگر منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے جرائم کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *