جیکب آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے بین الصوبائی اسمگلر گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں 60 کلوگرام چاندی برآمد ہوئی۔
خفیہ اطلاع کے بعد ڈی ایس پی صدر منیر احمد پھلپوٹو کی قیادت میں پولیس اور حساس اداروں نے بائی پاس پکٹ نمبر 09 کے قریب مشکوک گاڑی کو ناکابند کیا، جہاں گاڑی کے خفیہ خانوں سے چاندی برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان میں صدیق، حافظ محمد عمر، روش ممتاز، محمد عزیز اور میر حمزہ شامل ہیں، جو بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔
برآمد شدہ چاندی اور گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا تاکہ مزید ضابطہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک نے ڈی ایس پی منیر احمد پھلپوٹو اور ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباشی دی اور کارروائی کی تعریف کی۔