عمران خان کیلئے آج کی رات اہم ترین،جا نئے کیا فیصلہ ہو نے جا رہا ہے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جاری ڈیڈ لاک مبینہ طور پر ختم ہونے کے قریب ہے اور دونوں اطراف سے معاملات طے پانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے علاج کے لیے جیل سے نجی ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ انہیں آج رات گئے اڈیالہ جیل سے راولپنڈی کے معروف شفا آئی ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منتقلی سے قبل تمام تکنیکی اور سکیورٹی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا سکیورٹی خدشات سے بچا جا سکے۔ ہسپتال میں ماہرِ چشم کی نگرانی میں جدید طبی آلات کے ذریعے مکمل معائنہ اور علاج کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ جیل سے ہسپتال منتقلی اور قیام کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر حکومت اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کے درمیان پسِ پردہ رابطے جاری رہے، جن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق رائے پیدا ہوا۔ اس سے قبل وفاقی وزراء نے سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق میڈیکل ریکارڈ بھی پیش کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *