پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مٹیاری کے انفارمیشن سیکریٹری جنید جکھریجو، تعلقہ عمرکوٹ کے جنرل سیکریٹری منٹھار آریسر، پی ایس ایف سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر سندھ میر آریسر، اور سابق صدر پی ایس ایف JPMC یونٹ عبدالرزاق بلوچ اوطاق ہالیپوٹا، کرنا موری پہنچے، جہاں پیپلز پارٹی تعلقہ عمرکوٹ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری تیمور ہالیپوٹا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کو عام کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سوشل میڈیا کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں فیس بک، ٹوئٹر، ٹک ٹاک اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پارٹی کا پیغام ہر نوجوان اور ہر گلی کوچے تک پہنچانا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوام کی آواز رہی ہے، اب اس آواز کو سوشل میڈیا پر منظم، مثبت اور مؤثر انداز میں اجاگر کیا جانا ضروری ہے۔ پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ پارٹی قیادت، شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہد اور سندھ حکومت کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر مؤثر انداز میں اجاگر کریں۔
اس موقع پر ریٹائرڈ منیجر نیشنل بینک جان محمد ہالیپوٹا، ہیڈ ماسٹر منظور علی ہالیپوٹا، سیشن کورٹ کے کلرک محمد رحیم ہالیپوٹا، احمد علی ہالیپوٹا اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے پارٹی رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہا۔
اجلاس کے اختتام پر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کا پیغام منظم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا اور ہر فورم پر عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔