​ڈیرہ غازی خان تونسہ گندم اور چاول کی بین الصوبائی اسمگلنگ عروج پر، کوتانی اور لکھانی کے راستے خیبر پختونخوا سپلائی جاری

​ڈیرہ غازی خان (احمد راجپوت )

علاقے میں گندم اور چاول کی غیر قانونی نقل و حمل اور اسمگلنگ کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، بھاری مقدار میں اناج سے لدے ٹرک اور گاڑیاں کوتانی اور لکھانی کے دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے براہ راست خیبر پختونخوا (کے پی کے) کی حدود میں داخل ہو رہے ہیں۔

​مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے اس عمل سے نہ صرف مقامی مارکیٹ میں غلے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے بلکہ قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آدمی کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرکوں پر بوریوں کے انبار لدے ہوئے ہیں جو مختلف پیٹرول پمپوں اور شاہراہوں پر موجود ہیں اور انتظامیہ کی نظروں سے بچ کر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

​عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان خفیہ راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے اور غلے کی غیر قانونی ترسیل کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب عوام کو سستی روٹی اور اناج کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *