وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت میں منتقل کرنے کا فیصلہ

وفاقی شرعی عدالت کو اسلام ہائیکورٹ کی تیسری منزل پر منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (راشد محمود ستی )حکومت نے اہم انتظامی اور عدالتی فیصلے کےتحت وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت میں ضم کر دیا۔
وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی تیسری منزل پر منتقل کرنے کا فیصلہ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیصلے کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد عدالتی معاملات میں بہتری لانا اور فورمز کی فعالیت کو مؤثر بنانا ہے۔ منتقلی کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ عملے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *