گوجرانوالہ کے علاقہ نتھو کے سندھواں کی سر زمین پر زیرِ اہتمام انتظامیہ جامع مسجد فیضانِ مدینہ کے عظیم الشان دستارِ فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا

گوجرانوالہ(نمائندہ نیوز)تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ نتھو کے سندھواں کی سر زمین پر زیرِ اہتمام انتظامیہ جامع مسجد فیضانِ مدینہ کے عظیم الشان دستارِ فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔پیرِ طریقت رہبرِ شریعت حضرت علامہ مولانا پیر امجد علی صاحب آستانہ عالیہ احمد پور شریف نے محفل کی صدارت کے فرائض سر انجام دیئے۔علاقے کی نامور شخصیت جناب حضرت علامہ مولانا محمد عمران عطاری سندھو نے اجتماع پاک کی سرپرستی کی۔اجتماع پاک میں طلباء کرام کو ترجمعۃالقرآن سے فارغ التحصیل کیا گیا اور طلباء کرام کی دلجوئی کیلیئے انہیں مختلف تحائف سے نوازا گیا۔قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے بالخصوص مولانا محمد عمران عطاری سندھو اور ان کے شاگردوں کو دِلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں سے نوازا۔تحائف سے نوازے جانے والے شاگردوں میں محمد فیضان آصف۔علی حسن لیاقت۔محمد عبداللہ مُغل۔علی حسن۔محمد جاوید۔زید شبیر۔عمر اصغر۔شامل تھے۔تمام فارغ التحصیل شاگردوں کی دستار بندی کی گئی۔اور ان کی مزید کامیابیوں کیلیئے خصوصی دُعائیں کی گئیں۔شاگردوں کے والدین نے مولانا محمد عمران عطاری سندھو کی اس کاوش کو سراہا اور تہہ دل سے شُکریہ ادا کیا۔اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ ہماری مسجد کی قیادت کیلیئے ہمیں مولانا محمد عمران عطاری سندھو جیسے مخلص آدمی کی دستیابی ہمارے لیئے قابلِ فخر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *