میرپورخاص حکومتی پالیسیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں، دباؤ قبول نہیں کریں گے: شبانہ چنہ

ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص کا نیشنل پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کو ہر ممکن ریلیف کی یقین دہانی
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہء اطلاعات میرپورخاص محترمہ شبانہ چنہ نے ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہء اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہء اطلاعات حیدرآباد نائلہ شیخ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا دورہ کیا۔
نیشنل پریس کلب پہنچنے پر کلب کے سرپرست اعلیٰ آفاق احمد، صدر نیشنل پریس کلب حیات قریشی، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی شاہ، میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری سلیم شیخ، سینئر صحافی قمرالدین شیخ اور دیگر عہدیداران و ممبران نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے محترمہ شبانہ چنہ اور دیگر مہمانوں کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک اور گلدستے پیش کئے گئے۔ سرپرست اعلیٰ آفاق احمد نے نیشنل پریس کلب کے قیام کے اغراض و مقاصد اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص شبانہ چنہ نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے ہمیں حکومتی پالیسیوں کے مطابق ہی آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومتی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل پریس کلب اور صحافیوں کو ہر ممکن ریلیف دلانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گی۔تقریب میں جوائنٹ سیکریٹری مبین چانہیوں، شہریار بلند، انفارمیشن سیکریٹری اشفاق قریشی، گورننگ باڈی کے رکن محمد علی بھرگڑی، امام الدین شاہ،ممبران سید شاہزیب شاہ، علی شیر خاصخیلی، محمد اجمل، اویس احمد شیخ، روشن راجڑ سمیت دیگر صحافی و معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *