عرس کی تقریبات میں ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت، ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) میں واقع دربارِ عالیہ کامرہ شریف میں سالانہ عرس مبارک کی روح پرور تقریبات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔عرس کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی،امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی،جنہوں نے دربار پر حاضری دے کر عقیدت کا اظہار کیا۔پیر بارگاہِ عالیہ کامرہ شریف خاور علی ستی نے عقیدت مندوں سے خصوصی ملاقات کی۔پیرِ طریقت،رہبرِ شریعت صاحبزادہ خاور علی سرکار سجادہ نشین دربارِ عالیہ کامرہ شریف کی سربراہی میں مذہبی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔عرس کے دوران تلاوتِ کلامِ پاک،نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور علماء کرام کے خطابات ہوئے،جن میں اولیاء اللہ کی تعلیمات اور شریعت کے راستےپر عمل کرنے کی تلقین کی گئی۔