ضلع مری کے انتظامی و عوامی مسائل پنجاب سے مختلف ہیں شاھد ریاض ستی

صدر مقام کی جگہ، ٹول ٹیکس، گیس فراہمی اور صحافیوں کی فلاح فوری حل طلب
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی)ضلع مری کا صدر مقام ایسی جگہ قائم کیا جائےجہاں مری اور کوٹلی ستیاں دونوں تحصیلوں کے شہریوں کوبرابر اور آسان رسائی حاصل ہو سکےکوٹلی ستیاں بھی ضلع مری کا باقاعدہ حصہ ہےاس کے باوجود مری ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس کی وصولیں غیر منصفانہ اور عوام کے ساتھ زیادتی ہےسابق ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری شاہد ریاض ستی نے ان خیالات کا اظہار کیاانہوں نے کہا ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیےجنگلات کا تحفظ ناگزیر ہےجس کے لیے علاقے میں گیس کی فراہمی ضروری ہےانہوں نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیےمنتخب نمائندوں سے ترجیحی اقدامات کا مطالبہ کیاکہا ماضی میں قید و بند اور مقدمات برداشت کیےمگر آج سیاست میں وہ رواداری اور وفاداری نظر نہیں آتی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *