عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی)
آل پاکستان ہندو پنچایت رجسٹرڈ (TM) کاپی رائٹ) کا دفتر نئی جگہ منتقل حکومتِ پاکستان کے تحت رجسٹرڈ ادارے کے نئے دفتر کا باضابطہ اعلان، کمیونٹی کو آگاہی۔
آل پاکستان ہندو پنچایت رجسٹرڈ TM/کاپی رائٹ، جو حکومتِ پاکستان کے تحت رجسٹرڈ ایک معتبر سماجی و فلاحی ادارہ ہے، نے اپنے تمام اراکین اور ہندو کمیونٹی کے افراد کو مطلع کیا ہے کہ ادارے کا مرکزی دفتر نئی جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادارے کے اعلامیے کے مطابق، آل پاکستان ہندو پنچایت کا دفتر اب آفس فرید چیمبر، نزد جیبس ہوٹل، ہارون روڈ، صدر کراچی میں قائم کر دیا گیا ہے۔ دفتر کی منتقلی کا مقصد انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا اور کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پنچایت کی قیادت نے ہندو کمیونٹی کے تمام افراد، سماجی کارکنان اور متعلقہ شخصیات سے گزارش کی ہے کہ آئندہ تمام دفتری، تنظیمی اور قانونی معاملات کے لیے نئے پتے پر رابطہ کیا جائے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آل پاکستان ہندو پنچایت ہمیشہ کی طرح ہندو کمیونٹی کے حقوق، فلاح و بہبود اور سماجی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔