عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔انجمن غلامانِ قلندر ویلفیئر پاکستان کے سرپرست اعلیٰ، سید غلام حیدر شاہ قلندری نے کہا ہے کہ فِتنوں، برائیوں اور ہر قسم کے ظاہر اور پوشیدہ خطرات سے حقیقی، دائمی اور مکمل تحفظ صرف اللہ تعالیٰ کی پناہ میں ہے، لہٰذا انسان کو ہر حال میں اللہ پر مکمل بھروسہ رکھتے ہوئے اس سے پناہ مانگنی چاہیے۔
یہ بات سید غلام حیدر شاہ قلندری نے انجمن غلامانِ قلندر ویلفیئر پاکستان کی طرف سے درگاہ سید مراد شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے روضہ پر منعقدہ پروگرام “فِتنوں کا مقابلہ” کے عنوان سے کی گئی، جو محفلِ ہدیہ و کثرتِ درود پاک کے دوران اپنے روحانی اور اصلاحی خطاب میں فرمائی۔
انهوں نے مزید کہا کہ اسلام واضح طور پر سکھاتا ہے کہ زندگی میں خوف، بھوک، نقصان، بیماری یا کسی بھی مشکل کا سامنا ہر انسان کے لیے ہو سکتا ہے، لیکن صبر، ایمان اور اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسہ انسان کو ان آزمائشوں سے محفوظ اور ہدایت یافتہ بناتا ہے۔ جو شخص مشکل میں ایمان کے ساتھ کہتا ہے: “ہم اللہ کے لیے ہیں اور واپس بھی اللہ کی طرف جائیں گے”، اللہ اس پر اپنی رحمت اور برکتیں نازل فرماتا ہے۔ ایسے لوگ حقیقی طور پر ہدایت یافتہ اور روحانی طور پر مضبوط سمجھے جاتے ہیں۔
پروگرام میں 3 کروڑ 71 لاکھ درودِ پاک، 4 ختمِ قرآن، 3 دلائلُ الخیرات اور 2 یٰسین شریف کے تحفے پیش کیے گئے اور عالمِ اسلام اور ملکِ پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
ہر قسم کے ظاہر اور پوشیدہ خطرات سے حقیقی، دائمی اور مکمل تحفظ صرف اللہ تعالیٰ کی پناہ میں ہے