اسلام آباد، وزیراعظم کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے رابطے کے لیے اپنی مذاکراتی کمیٹی کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصرعباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت اپوزیشن اتحاد کی قیادت شامل ہوگی۔
پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا جبکہ اپوزیشن اتحاد میں اسد قیصر پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی باقاعدہ اپنا ایجنڈا جاری کرے گی اور اس کے بعد حکومت سے رابطے شروع ہوں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ دیگرجماعتوں کی نمائندگی سے متعلق بھی کمیٹی میں مشاورت جاری ہے تاکہ مذاکراتی عمل شفاف اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔