برائٹ بیکن سکول علی پور اسلام آباد کا تفریحی و مطالعاتی دورہ

ایسی سرگرمیاں بچوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں ہارون دانش ٬ میڈم بختیاور

اسلام آباد (راشد محمود ستی) علی پور میں واقع برائٹ بیکن سکول کی جانب سے طلبہ کے لیے تفریحی اور مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ دورے کے دوران بچوں کو اسلام آباد کے مختلف پارکوں کی سیر کرائی گئی اور انہیں قدرتی ماحول، شہری سہولیات اور عمومی معلومات سے روشناس کرایا گیا۔برائٹ بیکن سکول کے سرپرستِ اعلیٰ ہارون دانش اور پرنسپل میڈم بختیاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تفریح کے ساتھ ساتھ بچوں کو عملی مشاہدے کا موقع ملتا ہے جو ان کی سیکھنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔دورے میں شریک طلبہ اور ان کے والدین نے سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برائٹ بیکن سکول ہمیشہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتا ہے، جس سے طلبہ کی ذہنی، تعلیمی اور سماجی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *