عمرکوٹ سندھ ڈسٹرکٹ رپورٹر زیب بنگلانی۔ دیگر شہروں کی طرح کنری میں بھی 7 دسمبر سندھی ثقافتی دن بھرپورانداز اور جوش خروش سے منایا جارہا ہے نوجوان سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ثقافتی لوک گیتوں پر رقص کرتے ہوئے خوشی اظہار کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی طرح کنری میں بھی آج 7 دسمبر پر سندھی ثقافتی دن بھر پور انداز سے منایا جارہا ہے کنری شہر میں اللہ والہ چوک پر جسقم کے ضلعی صدر رمضان خاصخیلی کی قیادت میں ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں نوجوان شرکاء سندھی ٹوپی اجرک پٹکے پہن کر ٹولیوں شکل میں پہنچے
اور سندھی ٹوپی اجرک پہن کر سندھی لوک گیتوں پر رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے رہے جبکہ تقریب سےثقافتی ریلی کے قائدین کامریڈ رمضان خاصخیلی نادر سندھی گل احمد سندھی دیسی امیر ادریس بھٹی اوردیگرنےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہماری عظیم ثقافت 5ہزار سال قدیم ثقافت ہے ثقافتی دن ہر سال بھرپورانداز سے مناتے ہوئے فخرکےساتھ خوشی ہوتی ہے ثقافتی دن منانے کا مقصد ہماری ثقافت کو آنے والی نسلوں کو منتقل کرنے اور دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔بعد ازاں جسقم رہنما پریس کلب کنری پہنچ کر نو منتخب عہدیداران کو اجرکوں اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے