کُنری شہر میں صدرشیعہ علماء کونسل ضلع عمرکوٹ محرم علی جعفری کی رھائش گاھ جعفری ہاؤس رحمت کالونی کنری میں تیسری سالانہ مجلسِ عزا

عمرکوٹ سندھ ڈسٹرکٹ رپورٹر زیب بنگلانی۔
کُنری شہر میں صدرشیعہ علماء کونسل ضلع عمرکوٹ محرم علی جعفری کی رھائش گاھ جعفری ہاؤس رحمت کالونی کنری میں تیسری سالانہ مجلسِ عزا منغقد کی گئی بسلسلہ شہادتِ سیدہ اُمّ البنِین علیہ السلام اس منعقد ہوئی مجلس سےجئیدعلماء اکرام وکیل حق سیدہ فاطمہ زھراء لایق احترام قبلہ علامہ سیدعمران عباس کاظمی، فرزند قبلہ غلام مھدی علیہ رحمہ جناب قبلہ مولانا محسن علی مہدوی، پرنسپل نجف سندھ دانش گاھ جعفریہ واگھریجی۔نوجوان خطیب وکیل آل محمد علیہ اسلام قبلہ علامہ امیرحیدرمرتضوی، قبلہ خطیب شعلہ بیان پرنسپل مدرستہ المدثر خطیب حیدری مسجد امام بارگاہ الحسینی کنری قبلہ علامہ مقصود علی جعفری۔علامہ عامرعلی مگسی اور دیگر علماء کرام و ذاکرین نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے زوجۂ مولا علی علیہ السلام، مادرِ غازی عباس علمدار علیہ السلام فاطمہ بنت حزام کے فضائل و مصائب بیان کیئے جبکہ کنری شہر اور گردو نواح سے مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازمجلس مومنین اکرام کو نیاز سرکار ام البنین علیہ اسلام فراھم تقسیم کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *