(صوبائی نگران)مولانا عبدالرحمٰن عطاری مدنی کی والدہ وفات پا گئیں
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے نمازِ جنازہ پڑھائی
گوجرانوالہ (نمائندہ نیوز)تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی معروف شخصیت قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ کے استاذِ گرامی اور مجلس ہفتہ وار اجتماع و مدنی مزاکرہ کے صوبائی زمہ دار مولانا عبدالرحمٰن مدنی کی والدہ وفات پا گئیں۔نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں لُڑھکی ایمن آباد روڈ گوجرانوالہ میں ادا کیا گیا۔نمازِ جنازہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن ابوالبیان حاجی محمد اظہر عطاری نے فِکر آخرت کے موضوع پر بیان کیا اور نمازِ جنازہ پڑھائی۔نمازِ جنازہ میں مرکز مجلسِ شوریٰ کے رُکن محمد عبدالوہاب عطاری۔محمد وسیم عطاری۔قاری خواجہ فیض فرید عطاری(پاکپتن شریف)۔محمد عامر عطاری۔محمد عثمان عطاری۔اور دیگر مختلف زمہ داران عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔رکنِ شوریٰ نے ان کی والدہ کیلیئے بلند درجات اور مغفرت کی دعا فرمائی اور ان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔
مولانا عبدالرحمٰن عطاری مدنی کی والدہ وفات پا گئیں