اسلام آباد میں فائنل میچ میں واہ کینٹ نے ایف ڈی ای ٹیم سی کو 8-0 سے شکست دی
اسلام آباد (راشد محمود ستی) واہ کینٹ نے وفاقی بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک یکطرفہ شکست دی۔ مہمانِ خصوصی سید نوید الرحمٰن، ڈپٹی ڈی جی فیسلٹیز، نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ ٹیم کی تعریف کی۔ سید ذین العابدین نے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایاپرنسپل محمد وسیم نے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ خصوصی گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔ فائنل میچ میں واہ کینٹ کا آغاز سے ہی مکمل کنٹرول رہا اور ٹیم ورک اور محنت کی بدولت شاندار فتح حاصل ہوئی۔ میچ کے دوران امپائرنگ اور ٹیکنیکل امور شفاف اور منظم انداز میں انجام دیے گئے۔ سید ذین العابدین نے ٹیکنیکل آفیشل کے طور پر فرائض سر انجام دیے ٹورنامنٹ کے اختتام پر نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور بہترین انتظامات نے پاکستان میں ہاکی کے روشن مستقبل کی امیدیں بڑھا دیں۔