بھڑتھ سیالکوٹ کے جامعہ میں اجتماعی مدنی مزاکرہ دیکھنے میں ڈویزن نگران گوجرانوالہ کی شرکت۔ہفتہ وار مدنی مزاکرہ روحانی علمی مجلس۔قاری خواجہ صاحب


پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ بھڑتھ کے جامعہ میں شیخِ طریقت امیرِ اھلِسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قدری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کا مدنی چینل کا سلسلہ ہفتہ وار مدنی مزاکرہ اجتماعی طور پر دیکھنے کا سلسلہ۔مدنی مزاکرہ دیکھنے میں گوجرانولہ ڈویزن کے نگران محترم جناب حاجی محمد سجاد عطاری اور تحصیل سیالکوٹ نگران مدنی قافلہ محترم ریحان قمر عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی۔ان کے علاوہ اہلِ علاقہ کے زمہ داران اور عاشقانِ روسول ﷺ نے شرکت کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ الحمد لله دعوتِ اسلامی کا مدنی چینل ہفتہ وار سلسلہ مدنی مزاکرہ ایک روح پرور اور علمی سلسلہ ہے جو کہ عوام الناس کیلیئے علمِ دیں سیکھنے کی عظیم نشست ہے۔اہلِ علاقہ کیلئے اس ہفتہ وار سلسلہ کو اجتماعی طور پر دیکھنے کی مدنی التجا ہے۔تاکہ علمِ دین کی نشست میں شرکت کر کے اپنے قلوب و ازہان کو منور کیا جا سکے۔قاری خواجہ صاحب کا کہنا تھا کہ الحمد لله مُرشد کریم کے اس سلسلے سے بے شمار لوگ علمِ دین کی راہ پر گامزن ہو چُکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *