ایران امریکہ جنگ میں حربے بھی استعمال، چین سے خصوصی ہتھیار خرید کر دشمن کو چکمہ دینے کی کوشش

تہران (نیوز ڈیسک) ایران نہ صرف براہِ راست ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے بلکہ جدید حربوں کے ذریعے بھی اپنے دشمنوں کو الجھانے کی حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ایران نے چین سے 900,000 سے زائد نقلی ہتھیار خریدے ہیں جو دور سے بالکل اصلی ٹینک، میزائل بردار جہاز اور بیلسٹک میزائل لگتے ہیں۔

یہ نقلی ہتھیار فضاء میں اڑائے جاتے ہیں تاکہ دشمن کے مہنگے میزائل اور لڑاکا طیارے انہیں نشانہ بنانے میں مصروف رہیں، جس سے ایرانی اصل ہتھیار محفوظ رہیں اور دشمن کے نقصانات بڑھیں۔ اس حکمت عملی کے تحت ایران امریکی فوج اور اسرائیلی دفاعی قوتوں کو الجھانے اور نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی فوج جدید حربوں کے ذریعے دشمن کو دھوکہ دینے کی تربیت حاصل کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ معلومات درست ہیں تو ایران نے جنگ کے دوران جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے دشمن کو الجھانے کے لیے دلچسپ حربہ استعمال کیا ہے۔

حالیہ ویڈیوز اور رپورٹس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہے، تاہم سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بحث جاری ہے اور ایران کی حکمت عملی عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *