پاکپتن کی روحانی شخصیت حضور خواجہ صاحب کی دینی خدمات ہمارے لیئے مشعلِ راہ ہیں۔صاحبزادہ خواجہ صاحب

عرس مبارک کی تقریبات باقاعدہ ماہِ فروری میں منعقد کی جائیں گی۔خواجہ عرفان افضل
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی عظیم روحانی شخصیت پیکرِ جود و سخا۔منمبئہ حکمت و دانش۔سفیر عشقِ رسول۔ولئی کامل۔شہنشاہِ علم وفکر۔حامئ خدمت خلق۔پیرِ طریقت رہبرِ شریعت فخرالعلماء استاذالحُکما حضرت علامہ مولانا حکیم خواجہمحمد افضلچشتی قادری قلندری سہروردی پیرزادہ رحمة اللہ علیہ کو اپنے خالقِ حقیقی سے ملے (12)بارہ برس بیت گئے۔صاحبزادہ قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ حضور بابا جی نے جو اللہ اور اس کے محبوب ﷺ کی پیروی میں زندگی بسر کی وہ ہم سب کیلیئے ظاہری ماڈل اور مشعلِ راہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حضور بابا جی کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت یہ کہ الحمد لله بارہ برس بیت جانے کے بعد آج بھی ان کے دربارِ عالیہ پر ایسے ہی خدمتِ خلق کاسلسلہ جاری ہے جیسے ان کی حیاتِ ظاہری میں تھا ہزاروں دُکھی عوام ان کے فیوض و برکات سے مستفیض ہو رہی ہے۔سجادہ نشیں دربارِ عالیہ صاحبزادہ پروفیسر حکیم خواجہ عرفان افضل پیرزادہ نے کہا کہ الحمد لله ہر سال ماہِ فروری میں حضور بابا جی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلیئے دو روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔حضور بابا جی کو وصال فرمائے بارہ برس مکمل ہونے پر فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلیئے اہلِ خانہ اور مُریدیں کی طرف سے خصوصی دُعائیں کی گئیں۔خواجہ عرفان افضل کاکہنا تھا کہ انشا اللہ ماہِ فروری میں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا باقاعدہ انعقاد کیا جائے گا۔جس میں دور و نزدیک سے بابا جی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلیئے اہلِ محبت اور مُریدین کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بابا جی کے مشن کو لے کر روانِ منزل ہیں اور اس کی منزل خدمتِ خلق عشقِ رسول ﷺ اور اطاعتِ خداوندی ہے۔اللہ کریم ہمیں بابا جی کے نقشِ قدم پر چل کر اپنی دنیا و آخرت مزید بہتر بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *