عمرکوٹ، سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی)
27 دسمبر شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی 28ویں برسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ ضلع عمرکوٹ کی صدر محترمہ گلزار سموں کی قیادت میں خواتین کارکنان کا ایک قافلہ پانچ گاڑیوں پر مشتمل ہوکر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچ گیا۔
یہ قافلہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے، اُن کے مشن سے تجدیدِ عہد کرنے اور پارٹی قیادت کے ساتھ وفاداری کے اظہار کے لگئی عمرکوٹ سے روانہ ہوا۔ محترمہ گلزار سموں نے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی جمہوریت، عورتوں کے حق، اور عوامی خدمت کی علامت تھیں، اور ہم اُن کے مشن پر عمل پیرا رہیں گے۔
خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے ” زنده هے بی بی زنده ھے ” جیسے نعروں سے شہید رانی کو یاد کیا جارهاهے۔ گڑھی خدا بخش پہنچ کر فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید قائدین کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔