پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس کے نئے عہدیداران نے حلف اٹھایا

سندھ کی صوبائی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس اینڈ کری ایٹرز (پی ایف یو سی) کے نئے عہدیداران نے حلف اٹھایا۔ اس خوشگوار موقع پر مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم جناب حاجی محمد حنیف طیب صاحب تشریف فرما تھے۔
اللہ کے فضل و کرم سے مجھے سندھ کا نائب صدر منتخب ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ حاجی محمد حنیف صاحب کے دستِ مبارک سے مجھے یہ نوٹیفکیشن موصول ہوا۔ اس عظیم اور باوقار تنظیم نے مجھ پر اتنا بڑا اعتماد کیا۔
پی ایف یو سی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ! یہ تنظیم نہ صرف کالم نگاروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے بلکہ ہمیں ایک مضبوط پلیٹ فارم بھی مہیا کرتی ہے جہاں ہم اپنی رائے اور خیالات کو بلند آہنگی سے پیش کر سکتے ہیں۔
خاص طور پر تمام پیارے دوستوں، ساتھیوں، بزرگوں اور رہنماؤں کا دل سے شکریہ آپ سب کی کاوشوں اور حمایت کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔
ان شاء اللہ اس اعتماد کو قائم رکھتے ہوئے میں سندھ میں پی ایف یو سی کو مزید منظم، فعال اور بااثر بنانے کی پوری جدوجہد کروں گا۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض میں اخلاص، دیانت اور کامیابی عطاء فرمائے۔ آمین!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *