غریب کی آواز میڈیا گروپ پاکستان ہر اس انسان کے ساتھ شامی بشانہ کھڑا ہے جو انسانیت کی خدمت ملک کی دفاع کے لیے کام کرے گا
رانا محمد قربان
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و سماجی رہنما رانا محمد قربان نے پاکستان گرین فاؤنڈیشن کےآفس کا خصوصی وزٹ کیا اس موقع پر پاکستان گرین فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد عالم وارثی کو انسانیت کی خدمت کرنے اور غریبوں بیواؤں کو راشن کپڑے فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کو غریب کی آواز میڈیا گروپ پاکستان کی جانب سے سرٹیفیکٹ دی اس موقع پر صدر جہانگیر عالم جنرل سیکرٹری فیروز شیخ جوائنٹ سیکرٹری محمد وسیم سینئر نائب صدر شاھین جان ودیگر عہدیدران و ممبران اس موقع پر موجود تھے محمد عالم وارثی کا کا کہنا تھا یہ ہمارا فرض ہے انسانیت کی خدمت اور ملک کی حفاظت کرنا ان کا مزید کہنا تھا جب تک میرے جسم میں سانس ہے میں اسی طرح انسانیت کی خدمت اور ملک کی دفاع کے لیے کام کرتا رہوں گا اور آخر میں محمد عالم وارثی نے رانا محمد قربان کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے تمام عہددیران و ممبران کو بھی انسانیت کی خدمت کرنے اور پاکستان گرین فاؤنڈیشن کے ساتھ مخلص چلنے کے ہدایت دی۔
سینئر صحافی رانا محمد قربان نے محمد عالم وارثی کو اچھی کارکردگی کرنے پر سرٹیفکیٹ دی